اقوام متحدہ(ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مشرقی افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والی حالیہ مسلح جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام صومالی شراکت داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزید پرتشدد کارروائیوں کو روکیں اور مسائل کا حل مذاکرات اور سمجھوتے کے ذریعے نکالیں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے تمام صومالی سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر بات چیت دوبارہ شروع کریں اور انتخابی ماڈل اور بائڈو شہر کی ٹیکنیکل کمیٹی کی 17 ستمبر 2020 کی تجاویز پر مبنی جلد معاہدے کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام صومالی شراکت دار مل کر مزید پرتشدد کارروائیوں کو روکیں اور مذاکرات اور سمجھوتے کے زریعےمسائل کا حل نکالیں ۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں 12 اپریل کو اس وقت نیا سیاسی بحران پیدا ہوا جب پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے ایوان بالا کی قیادت اور اپوزیشن رہنماں کی سخت مخالفت کے باوجود حکومت کے ایگزیکٹو اور قانون سازی کے اختیارات میں توسیع کے حق میں ووٹ دیا تھا۔