You are currently viewing اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی کیلئے قابل ستائش کردار ادا کیا، وزیر اعظم

اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی کیلئے قابل ستائش کردار ادا کیا، وزیر اعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے قومی دن پر میں اپنے غیر مسلم پاکستانیوں کو قوم کے ساتھ مل کرزبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے مادر وطن کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا ہے جس پر ان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔
پاکستان کا نظریہ ہماری اقلیتی برادریوں کے بغیر نامکمل ہے جو پاکستانی قومیت کا لازمی جزو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس دن یہ عہد بھی کرتا ہوں کہ میں ان کو زیادہ بااختیار بنانے،ان کی شمولیت، ترقی اور بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.