You are currently viewing اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 اشیاء پر سبسڈی منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 اشیاء پر سبسڈی منظور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 ماہ کےلیے 5 اشیاء پر سبسڈی کی منظوری دیدی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اس موقع پر 5 ضروری اشیاء پر یکم اگست سے 30 جون 2024 تک سبسڈی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں میڈیا ورکرز اور فنکاروں کے لیے صحت انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے منظور کیے گئے۔
وزارت دفاع کے لیے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔
ای سی سی نے ترسیلات زر کی وصولی میں اضافے کے لیے اسٹیٹ بینک کی 6 مراعاتی اسکیموں کو بھی منظور کرلیا۔
کےالیکٹرک صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری کے ساتھ ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 میں ترامیم کی منظوری بھی دیدی گئی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7