You are currently viewing اقتدار سے محرومی کے بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عبدالغفورحیدری

اقتدار سے محرومی کے بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عبدالغفورحیدری

اسلام آباد (ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار سے محرومی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ایک بیان میں جے یو آئی کے رہنما نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہتے تھے تو عمران خان مدت پوری کرنے کا راگ الاپتے تھے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ آئینی طریقے سے عمران خان کو ہٹایا تو اب وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بضد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ کیس اور فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہیں، عمران خان سڑکوں پر واویلا کرتے رہے مگر ان کی گفتگو اور کردار میں تضاد ہے۔