کابل (ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شرکت اقتدار کا معاہدہ طے ہوگیا۔
صدر اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی نے ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا ہے کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
رجمان کے مطابق عبداللہ عبداللہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ ہوں گے اور ان کی ٹیم کے ارکان کو کابینہ میں بھی شامل کیا جائے گا جب کہ معاہدے کی مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔