اسلام آباد (ڈیسک) افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پچھاڑنے کے لے قومی کرکٹ ٹیم تیار اور پرعزم ہے، دونوں کے مابین پہلا میچ 24مارچ کو شارجہ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے مابین 3 میچوں پرمشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم 23 مارچ کو شارجہ کے لئے روانہ ہو گی۔
سیریز کے میچز 24، 26 اور 27مارچ کو شارجہ کرکٹ گرائونڈ میں ہوں گے۔
ٹی 20کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے فائنل کے بعد شارجہ روانہ ہوں گی ۔
