You are currently viewing افسران کو نئی گاڑیاں دینے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری

افسران کو نئی گاڑیاں دینے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری

لاہور (ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز سمیت دیگر افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے خلاف درخواست پرنگران حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے درخواست کواسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے شیراز الطاف کی دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دوران سماعت سرکاری وکیل کی طرف سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
درخواست گزار کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر استعمال کیا جائے، معاشی طور پر ملک کی حالت نازک ہے ،معیشت مستحکم ہونے کے بعد ایسی مراعات دی جائیں ۔