You are currently viewing افریقی ملک مالی میں فوجی بغاوت؛ صدر  اور کابینہ اراکین گرفتار

افریقی ملک مالی میں فوجی بغاوت؛ صدر اور کابینہ اراکین گرفتار

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:19/08/2020 10:45
  • Reading time:1 mins read

مالی (ڈیسک) افریقی ملک مالی میں فوجی بغاوت کے  نتیجے میں صدر ابراہیم ابو بکر کیٹا اور کابینہ اراکین کو گرفتار کر لیا گیا۔

مالی میں گزشتہ کئی ماہ سے کرپشن اور بدترین سیکیورٹی صورت حال کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد بالآخر فوج نے مداخلت کرتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

فوج کی جانب سے گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی مالی کے صدر ابراہیم ابو بکر کیٹا نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت تحلیل کر دی۔

فوجی بیس سے اپنے پیغام میں مستعفی صدر ابراہیم ابو بکر کیٹا کا کہنا تھا کہ اگر ہماری فوج کے کچھ عناصر مداخلت چاہتے ہیں تو کیا میرے پاس کوئی آپشن باقی رہ جاتا ہے، اپنے اقتدار کے لیے ملک میں خوں ریزی نہیں چاہتا اس لیے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

یورپی یونین اور افریقی یونین کی جانب سے مالی میں فوجی بغاوت کی مذمت کی گئی ہے جب کہ اقوام متحدہ نے مالی کے صدر سمیت گرفتار رہنماؤں اور کابینہ اراکین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔مالی کی صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.