You are currently viewing افتخار احمد نے وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیے

افتخار احمد نے وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیے

کوئٹہ (ڈیسک) کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ کے آخری اوور میں کرکٹ کے شائقین نے شاندار کھیل کا نظارہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بیٹر افتخار احمد نے میچ کے اختتام پر لاسٹ اوور میں بالر ریاض وہاب کی چھ گیندوں پر 6چھکے جڑ دیے۔
پی ایس ایل کے آج ابتدائی نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185رنز کا ہدف دے دیا۔
افتخار احمد نے 50بالز کھیلتے ہوئے شاندار 94رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے، خوش دل شاہ 36اور عبدالواحد 28رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کے وہاب 3جب کہ عامر جمال اور اسامہ میر نے 1-1وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
افتخار کی شاندار بیٹنگ کے باعث ’افتی مینیا‘ کا ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔