کراچی (ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 3 دوستوں کو تاوان وصولی کے لئے اغوا کرکے نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر رکھنے والے تین پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزما ن کوجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اے وی سی سی نے گرفتار پولیس اہلکاروں مختیار، ریاض، کاشف اور برطرف اہلکاروں محبوب اور آصف کو انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے تمام ملزمان کو 31 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان نے شہریوں کو جھانسہ دے کر تاوان کے لئے اغواکیا تھا۔
یاد رہے کہ اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت سے 3 شہریوں کو بازیاب کروایا تھا۔
ملزمان نے شہریوں کے اہلخانہ سے 50 لاکھ تاوان طلب کیا تھا، بعد ازاں 5 لاکھ روپے میں معالہ طے کرکے 4 لاکھ روپے وصول بھی کرلیے تھے۔