You are currently viewing اعلیٰ ججز نے ازخود نوٹس اور اسمبلیوں کی تحلیل پر اعتراضات اٹھا دیئے، شیری رحمان

اعلیٰ ججز نے ازخود نوٹس اور اسمبلیوں کی تحلیل پر اعتراضات اٹھا دیئے، شیری رحمان

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز نے ازخود نوٹس اور اسمبلیوں کی تحلیل پر اعتراضات اٹھا دیئے۔
ایک بیان میں پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بینچ کے اندر تقسیم نے نظام انصاف پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 کی تشریح پر بھی فل کورٹ بینچ کا جائز مطالبہ مسترد کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایک جماعت کو فائدہ جبکہ عدالت میں تقسیم کھل کر سامنے آگئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ کہ قانون دان، سیاسی جماعتیں اور عام شہری اس فیصلےکو متنازع اور آئین کو دوبارہ لکھنےکے مترادف سمجھتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدالت فل کورٹ بینچ تشکیل دے کر عدلیہ میں تقسیم اور ’ہم خیال بینچ‘ کا تاثر ختم کرے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.