You are currently viewing اعصابی تنائو سے چھٹکارے کیلئے جاپانیوں کی اسمائل تھراپی میں دلچسپی

اعصابی تنائو سے چھٹکارے کیلئے جاپانیوں کی اسمائل تھراپی میں دلچسپی

ٹوکیو (ڈیسک) اعصابی تنائو اور بے چینی سے چھٹکارا پانے کیلئے جاپانیوں نے اسمائل تھراپی میں دلچسپی لینا شروع کر دی۔
گزشتہ چار برس تک عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اور ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرتے ہوئے لوگ تنائو کا شکار ہو چکے تھے۔
بیماری کے دوران مزاج پر پڑنے والے اثرات کے باعث اکثر لوگ نہ صرف ہنسنا اور مسکرانا کم کر چکے تھے بلکہ ان کی طبیعت میں بوجھ کا عنصر نمایاں ہو چکا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ 19کی ایمرجنسی ختم ہونے کے اعلان کے بعد دنیا اپنے معمولات پر آنے کے تیاری کر رہی ہے، جاپانی قوم اپنی خوش اخلاقی اور تہذیب پر ہمیشہ سے نازاں رہی ہے۔
یہ بات ثابت شدہ ہے کہ مسکراہٹ ملنساری اور خوش اخلاقی انسانی رویوں ، طبیعت اور جسم پر بے پناہ مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
جاپان کے عوام روزمرہ معمولات میں بہتری لانے کے لیے ماہرین مسکراہٹ سے رابطہ کر رہے ہیں جو انہیں مسکرانے کی مشق اور تربیت فراہم کرنے میں مدد دیں گے۔
جاپانی عوام فیس کی ادائیگی کر کےاسمائل تھراپی کے ذریعے اپنی زندگیوں میں خوش گوار تبدیلی لانے کے لیے بے چین نظر آ رہے ہیں۔