You are currently viewing اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ زیر حراست

اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ زیر حراست

راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
اعجاز چوہدری کے اہل خانہ جیل کے مرکزی دروازے پر ان کی آمد کا انتظار کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل کے عقبی دروازے سے پرائیویٹ گاڑی میں لے جایا گیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7