You are currently viewing اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے صدارتی امیدوار نہیں، ان کی نامزدگی بدنیتی پر مبنی ہے،رانا ثناء اﷲ

اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے صدارتی امیدوار نہیں، ان کی نامزدگی بدنیتی پر مبنی ہے،رانا ثناء اﷲ

اسلام آباد(ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے صدارتی امیدوار نہیں ،ان کی نامزدگی بدنیتی پر مبنی ہے، اس وقت پیپلز پارٹی کا کردار حکومت کے سہولت کار کا ہے۔

صدارتی الیکشن سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں ہمارے حریف دو امیدوار ہیں، وہ دونوں امیدوار ایک حوالے سے الیکشن نہیں لڑ رہے بلکہ ایک دوسرے کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ ان دونوں امیدواروں کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان سے ہے۔ رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ اعتزاز احسن کا نام بطور صدارتی امیدوار دینا ہی جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی اور ان کی نامزدگی بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کا تقاضا تھا کہ تمام جماعتیں مل بیٹھ کر امیدوار کا فیصلہ کرتیں، آج واضح ہو جائے گا کہ اپوزیشن میں کون ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.