کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم ارکان نے اپنے قائد کی میڈیا پر پابندی کیخلاف میدان سڑکوں پر لگالیاایم کیوا یم کے نامزد مئیر وسیم اختر ،سنئیر رہنما فاروق ستار سمیت دیگر رہنماوں کی سربراہی میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں متحدہ کی جانب سے پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا جارہا ہے۔
اس موقع پر ایم کیوایم رہنمافاروق ستارکا کہنا تھا کراچی میں سیکڑوں مقامات پر مظاہرے ہورہے ہیں، اور ہمارااحتجاج پرامن ہے، اگلے مرحلے میں دھرنے بھی دیے جائیں گے، تاہم ہڑتال کا فیصلہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
ان کا مذید کہنا تھا اعلیٰ عدلیہ کا کام عوام کے حقوق بحال کرنا ہے، دنیا کی عدالتی تاریخ گواہ ہے کہ عدالتیں ہی انسانی حقوق کو بحال کرتی ہیں، ہم عوامی نمایندے ہیں اور قانون سازی کو اچھی طرح جانتے ہیں، عدالت نے ہمارامؤقف سنے بغیر آزاد ی رائے کے حق کو سلب کیاہے اگر اظہار رائے کو نکال دیا جائےتو جمہوریت بے کار ہے