اسلام آباد (ڈیسک)حکومت نے رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے نصاب زکو مقرر کیا ہے جس کے مطابق قومی بینک یکم رمضان المبارک 1444 ھ کو اپنے کھاتہ داروں کے کھاتوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے۔
پیر کو تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے سے زائد رقم رکھنے والے بینکوں کے کھاتہ داروں کے کھاتوں سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔
یکم رمضان المبارک کو تمام قومی بینک سیونگز اور نفع و نقصان کھاتوں یا اس طرح کے دوسرے اکائونٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے ۔