You are currently viewing اسپورٹس بورڈ پنجاب 200 کھلاڑیوں کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے گا

اسپورٹس بورڈ پنجاب 200 کھلاڑیوں کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے گا

لاہور (ڈیسک) صوبہ پنجاب کے وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے 200 کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ہر کھلاڑی کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ اجلاس میں عالمی سطح پرنمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں اور آفیشلز کا الاؤنس 1200 سے 1500روپے کرنےکی منظوری دی گئی جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کا رہائش الاؤنس 2 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔