اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری میں پانچویں بار توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ادارہ شماریات میں بریفنگ کے دوران مردم شماری پر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تحفظات پر غور کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مردم شماری 4 بار توسیع کے باوجود مکمل نہ ہوسکی، اسی لئے مردم شماری کو مکمل کرنے کے لئے پانچویں بار توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مردم شماری میں پہلے 10اپریل، دوسری بار 15اپریل، تیسری بار20 اپریل اورچوتھی بار30 اپریل تک توسیع کی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مردم شماری کا عمل 4 اپریل تک مکمل کیا جانا تھا۔