کراچی (ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا، تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کے 23 مارچ سے آغاز کا امکان ہے جو پہلے ہی عام تعطیل ہے جس کے باعث زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے جمعہ کے روز بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا۔
#SBP to remain closed for public dealing on Friday, March 24, 2023 for the purpose of Zakat deduction.
— SBP (@StateBank_Pak) March 21, 2023
Details: https://t.co/GqD7KqeGY4 pic.twitter.com/cE8DZzWERe
اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
بیان کے مطابق تمام ڈی ایف آئیز اور ایم ایف بیز کے ملازمین نارمل کاروباری دن کی طرح فرائض سرانجام دیں گے صرف عوامی لین دین بند ہوگا۔