You are currently viewing اسٹیٹ بینک: مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک: مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی (ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شرح سود میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئندہ دو ماہ کے لیے سود کی شرح پندرہ فیصد پر برقرار رہے گی۔ بینک نے واضح کیا کہ ماہ جون میں پاکستان کو بلند تجارتی خسارے کا سامنا تھا، حکومتی اقدامات کے بعد گزشتہ ماہ اس میں خاصی حد تک کمی آئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مہینے پاکستان کا تجارتی خسارہ 2.7 ارب ڈالر رہ گیا تھا۔ اس لیے مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔