You are currently viewing اسٹاک مارکیٹ : مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز،انڈیکس351 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ : مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز،انڈیکس351 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کافی دنوں بعد مثبت رحجان دیکھا جا رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 27228 پر تھا اور ابتدا میں کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو پہلے30 منٹ میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم یہ مندی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس351 پوائنٹس کے اضافے سے27579 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 29,686,189 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت909,928,984 پاکستانی روپے تھی۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور مجموعی طور پر1336 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

گزشتہ  روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس28 ہزار 564 پر تھا اور دن کے اختتام پر27228 رہا۔ کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی اور دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن کچھ دیر مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.