کراچی (ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بعد از عید کاروبار کا آغاز ریکارڈ اضافے کے ساتھ ہوا، 100انڈیکس میں 5فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث 1گھنٹے کے لیے کاروبار روکنا پڑا۔
عید سے قبل 100انڈیکس 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 2ہزار 401 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ہوا۔
اضافے کے بعد 100انڈیکس 43 ہزار 854 پر آ گیا، مارکیٹ میں کاروبار سرگرمی کے ساتھ جاری ہے۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2 ہزار 231 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے پر کھلی، ماہرین کے مطابق حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب ڈیل کے نتیجے میں متوقع تیزی دیکھنے میں آئی، شام کاروبار کے اختتام تک کوئی بھی ریکارڈ بریک ہو جانے کی بھی توقع ہے۔