You are currently viewing اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق مشاورت کیلئے وزیر اعظم کا ہنگامی اجلاس طلب

اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق مشاورت کیلئے وزیر اعظم کا ہنگامی اجلاس طلب

لاہور (ڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اور پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کے امکانات اور اس کے بعد کی صورت حال پر غور و فکر کے لیے وزیر اعظم نے پارٹی رہنمائوں کا ہنگامی اجلاس لاہو رمیں طلب کر لیا۔
میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون میں اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جس میں وفاقی وزیرا، سینئر لیگی رہنما، اراکین پنجاب اسمبلی اور معاونین وزیر اعظم شریک ہوں گے۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ، اویس لغاری، خواجہ سلمان ، احمد چیمہ، ملک احمد خان و دیگر کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے آج اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔ وہ لاہور میں دو تین روز تک قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی، وزیر اعظم تازہ ترین سیاسی صورت حال سے میاں نواز شریف کو لندن میں وڈیو لنک کے ذریعے آگاہی دیں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emgerging content writter, who is writting for News Pakistan TV for quite some time now.