اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطالبے پر وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب تو کہتے تھے کہ” ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے کہ مرجاؤں“۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اللہ ان کو زندگی دے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیر جمہوری سمجھتے ہیں جسے ویلکم نہیں کرتے۔ اگر یہ اسمبلیاں توڑنا چاہتے ہیں تو توڑ دیں، ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے اور پنجاب سے اکثریت حاصل کرتے ہوئے انہیں شکست دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور لوگ بیٹھتے ہیں تو ڈیڈ لاک ختم ہوتے ہیں۔ گفتگو نہ کرنے کی باتیں غیر سیاسی اور غیر جمہوری ہیں۔ پی ڈی ایم کی قیادت بات کرنے اور بیٹھنے سے انکاری نہیں ہوگی۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہم سیاسی معاملات کو سیاسی انداز سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیر جمہوری سمجھتے ہیں جسے ویلکم نہیں کرتے، رانا ثنا
- Post author:Umer Khan
- Post published:02/12/2022 18:29
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / سیاست
- Post last modified:02/12/2022 18:29
- Reading time:1 mins read
Tags: islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, rana sana ullah, Reaction