کراچی (ڈیسک) پاکستان ٹی وی ، کامیڈین، اسٹیج کے نامور اداکار لیجنڈ اسماعیل تارا کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔
اسماعیل تارا کا گزشتہ روز 73برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اسماعیل تارا نے ایک عرصے تک اداکاری سے اپنے چاہنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیریں، ان کی اداکاری منفرد اور لازوال تھی۔ پاکستانی ٹی وی کے مشہور شو ففٹی ففٹی میں انھوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے اور شہرت کی بلندیوں کو چھو گئے۔ ان کی وفات پر ہر پاکستانی دل گرفتہ اور غم زدہ ہے۔
