اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے ایچ نائن بچت بازار میں آگ بھڑکنے سے 700 دکانیں جل گئیں۔
سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق آگ گارمنٹس سیکشن میں لگی جس نے برتنوں والے سیکشن کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچ گیا، 31 فائر بریگیڈز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔