You are currently viewing اسلام آباد: عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل

اسلام آباد: عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بیلف مقرر کرکے آفس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد بیلف نے پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل کرایا۔
یاد رہے گزشتہ ماہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کا ایک حصہ گرا کر دفتر سیل کردیا تھا جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.