اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتال میں سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کے مثانے کا آپریشن ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو تکلیف کے باعث اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کے مثانے سے پتھری نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بہتر ہے۔