اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شہباز گِل کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔شہباز گِل اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس کے سامنے پیش ہوئے۔پبلک پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ شہباز گِل اور عماد یوسف کے علاوہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ہیں، ابھی تک دو کے علاوہ باقی کی حد تک ریکارڈ پر کچھ نہیں آیا، دو ملزمان کی حد تک چالان مکمل ہے۔شہباز گِل کے وکیل نے کہا کہ سارے الزامات ایک ہی پروگرام سے متعلق ہیں، قانون کی نظر میں جب تک مکمل رپورٹ نہ ہو کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ عدالت نے شہباز گِل کے وکیل کو 173 کی رپورٹ سے متعلقہ قانون پڑھنے کی ہدایت کی۔ پبلک پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اب ہم اس کیس کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چالان اگر مکمل ہو یا نا مکمل، عدالت کو ٹرائل آگے بڑھانے کا اختیار ہے۔شہباز گِل کے وکیل کا کہنا ہے کہ بغاوت کی دفعات کلونیل لا ہے، فیئر ٹرائل کے حوالے سے بھی عدالت نے دیکھنا ہے، وہ کون سے ثبوت ہیں جن کی بنیاد پر کیس نے آگے بڑھنا ہے، اس کو ٹرائل سے پہلے عدالت نے دیکھنا ہے، اس مرحلے پر یہ کیس آگے بڑھ بھی سکتا ہے یا نہیں، پہلے یہ طے ہونا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جب یہ آپ کو کاپیاں مل جائیں گی تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ چارج فریم نہیں ہو سکتا، ٹرائل شروع ہونے سے 7 روز پہلے ابھی کاپیاں تقسیم ہوں گی پھر آپ کے پاس وقت ہو گا۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کی استدعا پر تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے فرد جرم کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہباز گِل پر فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:12/11/2022 17:16
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / عدالت
- Post last modified:12/11/2022 17:16
- Reading time:1 mins read
Tags: islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Shahbaz Gill
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7