You are currently viewing اسلام آباد: سکیورٹی الرٹ کے باعث 3 جامعات غیرمعینہ مدت کے لیے بند

اسلام آباد: سکیورٹی الرٹ کے باعث 3 جامعات غیرمعینہ مدت کے لیے بند

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے باعث تین جامعات غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں۔
اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو پیر کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بندکر دیا گیا۔
حساس اداروں کی جانب سے جاری سکیورٹی الرٹ کے باعث بند کی گئی جامعات میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہے۔
مختلف نجی اسکول اور کالج غیر معینہ مدت کے لیے بندکیے جانےکے علاوہ اسلام آباد اور اس کے نواح میں جامع سرچ آپریشن بھی کیےگئے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے یونیورسٹیز اور کالجوں کا دورہ بھی کیا۔
دریں اثناء سرکاری تعلیمی ادارے بندکرنے سے متعلق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرپائی۔
ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق تاحال ایجوکیشن منسٹری کو ایسا کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا جس کی بناء پر اسکول بند کیے جائیں، اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے بدرستور کھلے رہیں گے۔