You are currently viewing اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کو معاوضے کا چیک حوالے

اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کو معاوضے کا چیک حوالے

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کے لیے مالی پیکیج کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیےکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں ڈرائیور کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پیکیج کا چیک سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ سجادحیدرکا دہشت گردوں یا ان کے منصوبے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا، سجاد حیدر شاہ کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے شامل ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7