You are currently viewing وفاقی دارالحکومت؛ عادی بھکاریوں کیخلاف کارروائی، متعدد گرفتار

وفاقی دارالحکومت؛ عادی بھکاریوں کیخلاف کارروائی، متعدد گرفتار

اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 15بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کا اپنے اپنے علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اور اے ڈی سول ڈیفنس کی ٹیموں کی زیر نگرانی مختلف علاقوں سے 15بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا، جن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے۔