You are currently viewing اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیرمیں 5.9شدت درجے کا زلزلہ

اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیرمیں 5.9شدت درجے کا زلزلہ

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی،پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں 5.9 شدت درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،پنجاب خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان،سکردو، چلاس، غذر آزاد کشمیر، پشاور، لنڈی کوتل، لوئر دیر، باجوڑ، مالاکنڈ نوشہرہ، شمالی وزیرستان،مردان، سوات، مانسہرہ، صوابی،بونیر، ایبٹ آباد، خیبر، شانگلہ،سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، کمالیہ،چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ملتان، میانوالی، کالا باغ اور سانگلہ ہل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں تھااور زلزلے کی سطح زمین سے گہرائی 210کلو میٹر تھی۔زلزلے کے فوری بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔