You are currently viewing اسلامی معاشرے میں نظم و ضبط کا اظہارمساجد سے ہونا چاہیے، صدر مملکت

اسلامی معاشرے میں نظم و ضبط کا اظہارمساجد سے ہونا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےکہ اسلامی معاشرے میں نظم و ضبط کا اظہار مساجد سے ہونا چاہیے، قوم منتظر ہے کہ حکومت اور آئمہ مل کر آگے بڑھیں۔

علماء سے خطاب کر تے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس سے متعلق روزانہ آگاہی دیتی رہتی ہے، امید کرتا ہوں کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

صدر مملکت کا  کہنا تھا کہ  اسلامی معاشرے میں نظم و ضبط کا اظہا مساجد سے ہونا چاہیے، قوم منتظر ہے کہ حکومت اور آئمہ مل کر آگے بڑھیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور وبا سے نجات مانگتے ہیں، رمضان المبارک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں اور اجلاس کا مقصد رمضان المبارک کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.