You are currently viewing اسلامی بینکاری کی صنعت کے قبل از ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 7 ارب روپے اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلامی بینکاری کی صنعت کے قبل از ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 7 ارب روپے اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

   اسلام آباد (ڈیسک) جنوری تا مارچ 2020ءکے دوران اسلامی بینکاری کی صنعت کے قبل از ٹیکس منافع میں 7 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2020ءکی پہلی سہ ماہی کے لئے شعبہ کا قبل از ٹیکس منافع 21 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ سال 2019ءکے اسی عرصہ میں اسلامک بینکنگ کی ملکی صنعت کو 14 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق شعبہ کی اثاثہ جات اور ایکویٹی پر منافع کی بالترتتیب 2.5 فیصد اور 36.7 فیصد رہی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.