You are currently viewing اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کا الزام یحیٰی سنوار سمیت 5 حماس رہنماؤں پر عائد

اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کا الزام یحیٰی سنوار سمیت 5 حماس رہنماؤں پر عائد

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے اسرائیل پر ہونے والے 7 اکتوبر کے حملے کا الزام حماس سربراہ یحیٰی سنوار سمیت 5 رہنماؤں پر عائد کردیا۔
امریکا نے حماس کے 5 سرکردہ رہنماؤں کے خلاف جنوبی اسرائیل میں ہونے والے مہلک حملے کی منصوبہ بندی، حمایت اور اس کے ارتکاب میں ملوث ہونے پر فوجداری الزامات کا اعلان کیا ہے۔
7اکتوبر کو ہونے والے حملے میں 40 سے زائد امریکیوں سمیت 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس حملے کے نتیجے میں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور بیشتر علاقے تباہ ہوچکے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7