You are currently viewing اسرائیل سے متحدہ عرب امارات کے لیے پہلی تجارتی پرواز تل ابیب سے دبئی روانہ
FILE PHOTO: El Al Israel Airlines planes are seen on the tarmac at Ben Gurion International airport in Lod, near Tel Aviv, Israel March 10, 2020. REUTERS/Ronen Zvulun/File Photo

اسرائیل سے متحدہ عرب امارات کے لیے پہلی تجارتی پرواز تل ابیب سے دبئی روانہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:02/12/2020 12:20
  • Reading time:1 mins read

متحدہ عرب امارات(ڈیسک)اسرائیل سے پہلی تجارتی پرواز گزشتہ روز تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی روانہ ہوگئی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئےاسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان عفیر جینڈل مین نےبتایا کہ آج مشرقِ وسطی کے لیے ایک اور تاریخی دن ہے اور اسرائیل سے پہلی تجارتی پروازصبح یو اے ای روانہ ہوئی اور وہ دبئی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امارات کے درمیان تعلقات روزبروز مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ سے دونوں ملکوں کے درمیان فضائی روابط کے فروغ کے لیے طے شدہ سمجھوتے کے تحت اسرائیل کی تین فضائی کمپنیاں دسمبر سے تل ابیب اور دبئی کے درمیان براہِ راست پروازیں چلائیں گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.