You are currently viewing اسرائیل سے حماس سربراہ کی بہن دہشتگردی کے الزم میں گرفتار

اسرائیل سے حماس سربراہ کی بہن دہشتگردی کے الزم میں گرفتار

تل السبع (نیوز ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبدالسلام ہنیہ کو دہشت گردی کے الزامات میں جنوبی اسرائیل سے گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ صباح عبد السلام ہنیہ اسرائیلی شہری ہیں، انہیں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف تحقیقات میں اسرائیلی کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شین بیت بھی شامل ہے۔
پولیس ترجمان نے صباح عبد السلام ہنیہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں حماس ارکان سے ساتھ رابطے اور اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسانے اور ان کی حمایت کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 57 سالہ صباح عبد السلام ہنیہ کے گھر سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون اور دیگر سامان ملا ہے جن سے ان کا اسرائیلی ریاست کے خلاف حملوں میں ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اسماعیل ہنیہ کا جواں سال پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7