You are currently viewing اسرائیل حماس جنگ: امریکی شہریوں کے لیے الرٹ جاری

اسرائیل حماس جنگ: امریکی شہریوں کے لیے الرٹ جاری

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی کشیدگی کے بعد امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ مصر اور اسرائیل کو کہا گیا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ریاستوں پر زور دیتے ہیں کہ پناہ گزینوںکے ساتھ روا سلوک پر اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7