You are currently viewing اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی

اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:29/03/2022 17:00
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پر آنا تھا جواب ملتوی کردیاگیا ہے۔ بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کا دورہ بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیلی وزیراعظم نے تین سے پانچ اپریل تک بھارت کا دورہ کرنا تھا اور اب یہ دورہ کب ہو گا اس کے لئے جلد نئی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا۔