You are currently viewing اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور اقدار کے سراسر خلاف ہیں، جنرل عاصم منیر

اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور اقدار کے سراسر خلاف ہیں، جنرل عاصم منیر

اسلام آباد (ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور اقدار کے سراسر خلاف ہیں، انہوں نے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں فلسطینی سفیر احمد سے ملاقات کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش کیا۔
آرمی چیف نے ملاقات میں اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے بے دریغ قتل، اسکولز، یونیورسٹیز ، امدادی کارکنوں اور اسپتالوں کے تقدس کی پامالی کرتے ہوئے وحشیانہ بمباری پر تشویش کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے، عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کے لیے متحرک ہو۔
فلسطینی سفیر سے ملاقات میں آرمی چیف نے 56برس قبل سرحدی بنیاد پر قائم کی گئی فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.