You are currently viewing اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے نوعمر فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے نوعمر فلسطینی شہید

  • Post author:
  • Post category:جرم
  • Post last modified:18/06/2021 16:12
  • Reading time:1 mins read

غزہ(ڈیسک)اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے نوعمر فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی نابلوس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرین پر اسرائیلی فوجی کی فائرنگ سے 16سالہ احمد بنی شمسہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ یاد رہے کہ یہودی آباد کاروں نے نابولس کے جنوب میں واقع بیتہ نامی قصبے کے اطراف میں غیر قانونی بستی قائم کر رکھی ہیں جس کے خلاف فلسطینی عوام اکثر و بیشتر مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔