You are currently viewing اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2فلسطینی نوجوان شہید،6زخمی

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2فلسطینی نوجوان شہید،6زخمی

  • Post author:
  • Post category:جرم / دنیا
  • Post last modified:24/07/2022 14:57
  • Reading time:1 mins read

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیسک)اسرائیل کے فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران اندھادھند فائرنگ کرکے 2فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور 6کو زخمی کر دیا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران سالہ محمد عزیزی سینے میں گولی لگنے سے جبکہ 28 سالہ عبدالرحمن جمال سلیمان سوبھ سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 6دیگر زخمی ہوئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی رپورٹ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ کیے بغیر کہا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس میں آپریشن کر رہی ہے۔واضح رہے کہ مارچ کے آخر سے اب تک کم از کم 52فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو اکلیح بھی شامل ہیں۔