You are currently viewing اسحاق ڈار نے حلف اٹھالیا، پی ٹی آئی اراکین کا سینیٹ میں شدید احتجاج

اسحاق ڈار نے حلف اٹھالیا، پی ٹی آئی اراکین کا سینیٹ میں شدید احتجاج

اسلام آباد (ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا.

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران چیئر مین صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا، اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین کے ڈائس کا گھیرائو کرلیا اور اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں. چیئرمین سینیٹ احتجاج کرنے والے اراکین سے اپنی نشستوں پر جانے کی گزارش کرتے رہے۔ خیال رہےکہ اسحاق ڈارگزشتہ روز 5 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر کردہ درخواست بھی پٹیشنر اظہر صدیق کی طرف سے واپس لے لی گئی۔الیکشن کمیشن میں درخواست پرسماعت نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔