You are currently viewing استنبول کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 29 افراد ہلاک، 8 زخمی

استنبول کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 29 افراد ہلاک، 8 زخمی

استبول (نیوز ڈیسک) ترکیے کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 29 افراد ہلاک جبکہ کئی جھلس کر زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول میں 16 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنائے گئے نائٹ کلب میں مرمتی کام کے دوران آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
گورنر استنبول آفس کے مطابق واقعہ میں زخمی 8 افراد میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آگ سے متاثر ہونے والے تمام افراد کنسٹرکشن مزدور ہیں۔
حکام کے مطابق آگ بجھا دی گئی ہے جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ترکیے کے وزیر انصاف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نائٹ کلب کا انتظام سنبھالنے والے عملے کے 3 ارکان سمیت 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7