استنبول (ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں گزشتہ روز استقلال اسٹریٹ کے مقام پر کیے گئے بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ترک وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترک وزیر داخلہ نے بم دھماکے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر لگایا ہے۔ ایک روز قبل ہونے والا بم دھماکا شہر کےمصروف ترین مقام استقلال اسٹریٹ پر کیا گیا تھا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد ہر وقت موجود رہتی ہے۔ بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، مرنے والوں میں ایک بچی بھی شامل تھی۔ اس کے علاوہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصو ل ہوئی تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے استنبول دھماکے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے زخمی ہونے والے عوام کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔