You are currently viewing ازخود نوٹس سے متعلق بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کل ہوگی، 8 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا

ازخود نوٹس سے متعلق بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کل ہوگی، 8 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا

اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
درخواستوں پر سماعت کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف 4 درخواستیں عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی تھیں، بل کے خلاف درخواستیں ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم اور دیگر نے دائر کی تھیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7