You are currently viewing ارینا بیگو اور لوسیا برونزٹی نے پالرمو لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

ارینا بیگو اور لوسیا برونزٹی نے پالرمو لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:24/07/2022 15:33
  • Reading time:1 mins read

پالرمو (ڈیسک)ارینا بیگو اور لوسیا برونزٹی نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے پالرمو لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے شہر پالرمو میں جاری ہیں، سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں رومانیہ کی ارینا بیگو نے سپین کی سارہ سوریبس ٹورمو کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کی لوسیا برونزٹی نے ہم وطن حریف جیسمین پاؤلینی کے خلاف 6-0، 3-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔