You are currently viewing اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر 93 لاکھ روپے اڑا دیے

اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر 93 لاکھ روپے اڑا دیے

پیرس (ڈیسک) بھارت کی معروف اور بے باک اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر 93لاکھ روپے خرچ کر دیے۔
اداکارہ نے گزشتہ ہفتے اپنی 29ویں سالگرہ منائی، اپنی برتھ ڈے کے لیے اروشی نے پیرس کا انتخاب کیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اروشی نے 25فروری کو اپنی سالگرہ پر ڈائمنڈ کیک کا انتظام کیا، تقریب میں نہایت قیمتی اشیاء سے آرائش و زیبائش کی گئی تھی۔
ہیرے سے جڑے 100گلاب کے پھولوں کو تقریب کی زینت بنایا گیا تھا جب کہ 24قیراط کے کپ کیک اور ڈائمنڈ کیک رکھے گئے تھے۔
تقریب میں ہیلیم گیس کے غبارے ، مہنگے ، اصلی پھول سے ہال کو سجایا گیا، بعد ازاں اروشی نے تقریب کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ۔