اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عدالتی حکم پر تھانہ رمنا اسلام آباد میں ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر درج کی گئی۔ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمہ میں وقار احمد، خرم احمد اور طارق وصی کو نامزد کیا گیاہے۔ سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر آج رات تک واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف کو کینیا میں 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:06/12/2022 20:24
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / قانون و انصاف
- Post last modified:06/12/2022 20:24
- Reading time:1 mins read
Tags: ارشد شریف, اسلام آباد, پاکستان نیوز, تھانہ رمنا میں درج, عدالتی احکامات, قتل مقدمہ, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7